16 جون، 2016، 1:46 AM

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 4 افراد ہلاک

نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں 4 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی علاقے پر حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور تین خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی علاقے پر حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور تین خواتین کو اغوا کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بوکو حرام کے درجنوں مسلح دہشت گردوں نے نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع چیبوک نامی دیہات پر اچانک حملہ کردیا اور گھروں کو آگ لگادی مزاحمت کرنے پر چار دیہاتیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ حملہ آور 3خواتین کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل بوکوحرام نے اس علاقے پر حملہ کرکے دوسو طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔

News ID 1864778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha